مہمند ایجنسی میں تین روزہ پولیو مہم کا آج آخر ی دن

Polio Campaign

Polio Campaign

مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی میں تین روزہ پولیو مہم کا آج آخر ی دن ہے ، دو دن سے جاری پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 98 ہزار بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

پولیو مہم کے سلسلے میں مہمند ایجنسی کے سرجن ڈاکٹر ریاض نے بتایا کہ ایجنسی کو 86 علاقوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ مجموعی طور 361 ٹیمیں تمام علاقوں اور خصوصاً سفری ٹیمیں مہمندایجنسی کے تمام داخلی راستوں پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹیموں کو سیکورٹی اہلکار مہیا کئے گئے ہیں۔