ینگون (جیوڈیسک) میانمار میں آج جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کی دو روزہ سربراہ کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے۔ جس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جنوب ایشیا کے چھوٹے سے ملک میانمار میں اصلاحات کا عمل شروع ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کا پہلا سب سے بڑا اجتماع ہورہا ہے۔
کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوباما کے علاوہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ، جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوں گے۔ امریکی صدر اس موقع پر صدر تھین سین کے علاوہ اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملیں گے۔