برازیل: آرٹسٹوں نے ریت سے بارہ میٹر بلند قلعہ تعمیر کر دیا

Fortress

Fortress

براسیلیا (جیوڈیسک) پندرہ آرٹسٹوں ایک ہفتے میں صرف ریت اور پانی سے خوبصورت قلعہ بنایا۔ لیکن دیو مالائی کہانیوں کے شوقین بچوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ قلعہ ریت کی دیوار ہی ثابت ہوا اور گنیس بک کے اہلکاروں کی پیمائش کے بعد شام کے وقت اسے گرا دیا گیا۔

گنیس بک نتیجے کا اعلان چند دن بعد کرے گا۔ ریت سے قلعہ بنانے کا تصور امریکی آرٹسٹ رسٹی کرافٹ کا تھا۔ اسے بنانے کے لئے ریت سے بھرے بیس ٹرک استعمال ہوئے۔