30 امریکی اراکین کانگریس نے مذہبی آزادی چارٹر پر دستخط کر دیئے

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں 30 اراکین کانگریس نے ملک میں مذہبی آزادی کے چارٹر پر دستخط کئے ہیں۔عالمی مذہبی آزادی کیلئے قائم امریکی کمیشن کی چیئرپرسن کترینہ لانٹوس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تاریخی اقدام ملک میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو یکجا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چارٹر کے تحت یہ واضح کیا گیا ہے کہ سیاسی ،مذہبی اور علاقائی اختلافات کے باوجود تمام امریکی شہری مذہب کی آزادی کیلئے ایک ہیں۔