فیصل آباد : جھال والا پل اور شہر کی نواحی آبادیوں کی سڑکیں کھنڈرات کا شکار

فیصل آباد (نامہ نگار) فیصل آباد کی انتظامیہ کہاں سو گئی جھال والا پل اور شہر کی نواحی آبادیوں کی سڑکیں کھنڈرات کا شکار منتخب اراکین اسمبلی بھی خاموش۔ جیولرز ایسوسی ایشن ستیانہ روڈ کا اظہار تشویش۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے بلند وبانگ دعوئوں اور شہر کی خوبصورتی کے وعدوں کے باوجود جھال خانوآنہ پل پر گڑھے پڑ چکے ہیں۔

جس کے باعث نہ صرف ہر قسم کی گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ لوگوں کو آمدورفت میں دقت اور مشکل کا سامنا ہے۔ جنرل سیکرٹری حاجی محمد ادریس نے کہا کہ نہ صرف مذکورہ پل بلکہ شہر کی متعدد سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہیں۔ جس کا نہ صرف پیج ورک کروایا جا رہا ہے اور نہ ہی تعمیر ومرمت۔ اس طرح انتظامیہ نے شہر کی سڑکوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

مدینہ ٹائون گرلز کالج روڈ بھی کئی سالوں سے شکستہ حالی کا شکار ہے جبکہ سیوریج سسٹم بھی بگڑ چکا ہے۔ فیصل آباد کے منتخب عوامی نمائندوں اور ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل کو چاہیے کہ نہ صرف جھال والا پل بلکہ شہر کی تمام شکستہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال ہو سکے اور لوگوں کی آمدورفت میں بھی آسانی ہو سکے۔

Jhal Wala Pull

Jhal Wala Pull