ہارون آباد( تحصیل رپورٹر) محرم الحرام میں مثالی امن و امان اور یوم عاشور کے نمایاں انتظامات پر اظہار تشکر و اطمینان کے حوالہ سے ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف خان نیازی نے کی۔
جبکہ اس میں علماء اکرام، تاجران، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے محرم الحرام کے لیے انتظامات میں اور امن و امان کے قیام کے لیے علماء اکرام، تاجران اور میڈیا کے مثبت اور بھر پور تعاو ن کو مسلمہ قرار دیا۔
محرم الحرام میں تمام افراد اور شخصیات نے اپنا اپنا کردار بطر یق احسن ادا کیا اور الحمد اللہ علاقہ ہارون آباد میں محرام الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر ماحول نہایت خوشگوار پر امن اور مثالی رہا اور تمام طبقات نے باہمی ہم آہنگی کی منفرد مثال قائم کی علاقہ کے تمام طبقات اس سلسلہ میں خصوصی اظہار تشکر کے حقدار ہیں اور بالخصوص وہ دوکاندار جو اس جلوس کے روٹ میں آتے ہیں ان کے علاقہ علماء اکرام ،تاجر برادری اور میڈیا نے بالخصوص نہایت احسن کردار نبھایا۔