جعلی ڈگری رکھنے پر مسلم لیگ ن کے حنیف جٹ نااہل قرار

Haneef Jutt

Haneef Jutt

لاہور (جیوڈیسک) چیچہ وطنی حلقہ پی پی 226 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے حنیف جٹ کو الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد نے جعلی ڈگری رکھنے پر نااہل قرار دے دیا ہے جس کے بعد حلقہ 226 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

حنیف جٹ کے خلاف سابق ناظم ثاقب نسیم نے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔