لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن کی دعوت پر شہداء ہال میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ان کے جرگے کا کام فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کرنا تھا جس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی صرف آئینی راستے ہی ممکن ہے۔
الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوٹ رادھا کشن واقعے پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔