ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار تین دوستوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائیل فون چھین لیے

Firing

Firing

وزیرآباد (جی پی آئی) رات کو جی ٹی روڈ پر 125ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار تین دوستوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائیل فون چھین لیے مزاحمت کرنے پر زدوکوب بھی کیا۔

گلی پتاشیاں والی کے رہائشی تین دوست عبداللہ سی این جی ہوٹل سے کھانا کھا کر رات نو بجے کے قریب واپس گھر آرہے تھے کہ کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب نقاب پوش ڈاکوئوں نے اُن کے موٹرسائیکل کے ساتھ اپنا موٹر سائیکل لگا کر زبر دستی گن پوانٹ پر روک لیا اور اسد بٹ، جنید، اور افضل عرف پومی سے مجموعی طور پر 20ہزار روپے نقدی اور پانچ عدد موبائیل فون جن کی مالیت25ہزار روپیہ بنتی ہے لوٹ لیے جبکہ مزاحمت کرنے پر تھپڑ بھی مارے۔