شکارپور میں مولانا شفقت عباس کے قتل کےخلاف احتجاج

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہ نما مولانا شفقت عباس کے قتل کے خلاف کارکنوں کا انڈس ہائی وے پر لاش کے ہمراہ دھرنا دیا۔ تاہم ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر دھرنا 24 گھنٹوں کے لیے مؤخر کردیا گیا، شکارپور انڈس ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہ نما مولانا شفقت عباس کو قتل کردیا تھا۔

جس کے خلاف کارکنوں نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر دھرنا دیا، دھرنے کے باعث سندھ پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل رہا۔ ڈپٹی کمشنر شکارپور ہادی بخش زرداری اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہ نماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے، ڈپٹی کمشنر شکارپور کی یقین دہانی کے بعد دھرنا 24 گھنٹوں کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔