اسلام آباد (جیوڈیسک) شیخ رشید کی تقریر پر سیاسی رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ ایسی تقریر چھوٹے صوبے کا کوئی رہنما کرتا تو غدار قرار پاتا۔ شہلا رضا نے کہا کہ ایسی گفتگو سے کسی شخص کے خاندانی پس منظر کا پتا چلتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز باتیں تب کی جاتی ہیں جب جلسے میں لوگ کم آئے ہوں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے کہا کہ چھوٹے صوبے کا کوئی رہنما ایسی بات کرتا تو اس کو غدار قرار دیا جا چکا ہوتا اور وہ اب تک جیل میں ہوتا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے شیخ رشید کے لیے شیدا بٹ کا نام تجویز کیا اور کہا کہ ان کی گفتگو سے ان کے خاندانی پس منظر اور والدین کی تربیت کا پتا چلتا ہے۔