امریکا سے نادرا کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف

Nadra

Nadra

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے شہریوں کا مکمل ریکارڈ رکھنے والے اہم ترین ادارے نادرا کا ڈیٹا بیس ہیک کرنے کیلئے سب سے زیادہ کوششیں امریکا سے کیے جانے کا انکشاف ہواہے جب کہ دیگر ممالک میں بھارت اور اسرائیل سرفہرست ہیں۔

نادرا ذرائع نے ملک کا سب سے اہم ڈیٹا جو نادرا میں موجود ہے اس کو ہیک کرنے کیلیے کوششوں میں تیزی آئی ہے، نادرا نے اپنا ڈیٹا ہیک ہونے سے بچانے کیلیے ایک مضبوط نظام مرتب کر رکھا ہے جس کے باعث دنیا بھر سے ہزارہا کوششوں کے باوجود ہیکر نادر زا کا ڈیٹا چوری کرنے میں آج تک کامیاب نہیں ہوسکے اور نہ ہی ویب سائٹ ہیک کی جاسکی۔ ذرائع کے مطابق نادرا کا ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے سب سے زیادہ کوششیں امریکا سے ہوتی ہیں جو 35 فیصد ہے جبکہ بھارت اور اسرائیل سے، 20،20 فیصد کوششیں کی جاتی ہیں۔