برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں داعش کی معاونت کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت 9 افراد گرفتار کر لیئے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کی ریاست شمالی رائن ویسٹ فیلیا کے مختلف شہروں میں پولیس نے درجنوں علاقوں میں چھاپوں کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 58 سالہ پاکستانی شہری مرزا تیمور اور دیگر 8 جرمن شہریوں پر داعش کی مالی امداد کرنے اور تنظیم میں نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے الزامات ہیں۔