پشاور (جیوڈیسک) آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا کہنا ہے کہ مختف شہروں میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز موجود ہیں، جو اپنی تنظیمی شوریٰ سے ہدایات لے کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ وہ رات آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کار فخر عالم کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار فخر عالم کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی پی ناصر خان درانی، کمشنر منیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر آئی جی پی ناصر درانی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج کا کرار قابل تحسین ہے، خیبر ایجنسی میں بھی آپریشن شروع ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی ا طلاع پرایک گھر پر چھاپا مارا تھا۔ گھر کی تلاشی لینے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے 2 دستی بم بھی ناکارہ بناد یے تھے۔ پولیس کانسٹیبل فخر عالم حملہ آور کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔