آئی سی سی ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی۔ قومی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس کا انعام مل گیا۔

دبئی سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز میں ٹیسٹ پلئیرز کی نئی درجہ بندی کا اعلان کیا گیا، ٹیسٹ کرکٹ میں 28 ویں سنچری بنانیوالے یونس خان بیٹنگ رینکنگ میں چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ آٹھویں پوزیشن پر موجود کپتان مصباح الحق نے کیریئر بیسٹ 842 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے۔

اظہر علی بھی ایک سیڑھی پار کر کے 17 ویں نمبر پر پہنچے، بولنگ رینکنگ میں پابندی کے شکار سعید اجمل کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے، ذوالفقار بابر 31 ویں اور لیگ سپنر یاسر شاہ 35 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، ٹیسٹ آل راؤنڈر کیٹیگری کے ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔