مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سکول ٹائم پر پولیس کا گشت، والدین کا ایس ایچ اواعجاز احمد شیخ کو خراج تحسین، چند آوارہ لڑکوں نے صبح اور دوپہر کو گرلز سکول کی بچیوں کے ساتھ چیڑ چھاڑ معمول بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے والدین انتہائی پریشان تھے۔
تفصیلات کے مطابق عرصہ داراز سے چند آوارہ لڑکے صبح کے وقت سکول جانے والی اور چھٹی پر واپس آنے والی لڑکیوں کو تنگ کرنا آوازیں کسنا اور چیڑ چھاڑ کرنا معلوم بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے سکول کی ٹیچرز، والدین اور طلبا کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ٹیچرز اور والدین کی شکایت پر ہر بار پولیس چند روز گشت کرتی اور پھر لمبی تا ن کو سو جاتی تھی۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے علم ہونے پر صبح اور چھٹی کے وقت پولیس گشت شروع کروا دیا ہے جس کی وجہ سے آوارہ لڑکے غائب ہو گئے ہیں جس پر ٹیچرز اور والدین نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس کا گشت جاری رہے گرہے تا کہ ہماری بچیاں سکون کے ساتھ سکول آ اور جا سکیں۔