چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے لوگوں کو گھروں مقید ہونے پر مجبور کر دیا، راجہ آفتاب احمد

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان، راجہ آفتاب احمد) تھانہ گلیانہ میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے لوگوں کو گھروں مقید ہونے پر مجبور کر دیا شام ہوتے ہی روڈ خالی ہو جاتے ہیں۔

تھانہ گلیانہ کے ارد گر د تمام دیہاتوں کے لوگ آئے دن کی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آکر شام سے قبل ہی اپنے گھروں میں لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔گزشتہ دنوں موضع ملکہ میں علی الصبع ایک بیکری پر چا ر نامعلوم افراد نے گن پوائینٹ پر پچپن ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔

اس واردات کے دو ہی دن نواحی موضع دوگہ میں ایک ہی رات میں تین گھروں کو لوٹ لیا گیا جبکہ گزشتہ روز موضع ملکہ میں نامعلوم چور ایک بکری ملک لیاقت علی کے گھر سے چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ گلیانہ تاحال چوروں ڈاکووں کر گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

جبکہ عوام الناس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی بڑھتی ہوئی شرح سے پریشان ہیں آخر عوام کو کون تحفظ فراہم کرے گا ۔پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے۔