کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے فریاب کی جیل میں قیدی نے لوہے کی کوئی چیز مار کر ریڈ کراس کے فرانسیسی ورکرز کو زخمی کر دیا۔ ورکر گرم کپڑے تقسیم کرنے گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق گلے پر 2 سنٹی میٹر کا زخم ہے۔
حالت خطرے سے باہر ہے۔ قیدی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، دریں اثنا افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا شروع ہو گیا۔ برطانوی فضائیہ پانچ برس قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئی ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق رائل ائر فورس کی تھرٹی ون سکواڈ رن کے ٹو رنیڈو جی آر فور جہاز افغانستان کے قندھار ائر بیس سے آخری اڑان بھر کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔