تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ محلہ جھا ٹلہ میں گندگی کے ڈھیر، گندگی کی وجہ سے محلہ میں مختلف بیماریاں جنم لینے لگی، انتظامیہ نے محلہ کی طرف رخ کرنا چھوڑ دیا، محلہ مکینوں نے انتظامیہ کو وارننگ دی کہ ا گر صفائی کی حالت کو بہتر نہ کیا گیا تو ہم ٹر یفک چو ک بند کر دیں گے ،ڈی سی او چکو ال محلہ جھا ٹلہ کے مسا ئل حل کر یں ۔تفصیل کے مطا بق علا قہ مکینو ں نے سر وے ٹیم کو بتا یا ہے کہ محلہ جھا ٹلہ کی لنک روڈ ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا رہے اور با قی رہی سہی کسر مقا می انتظا میہ نے بھی محلہ کی صفا ئی نہ کروا کر پو ری کر رکھی ہے ۔پید ل چلنے والے افراد کے کپڑ وں پر گند ے پا نی کی چھنٹے پڑ نے سے نا پا ک ہو جا تے ہیں اورنا لیو ں کی یہ حا لت ہے کہ صفا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے نا لیو ں والا پا نی روڈ پر ا جا تا ہے اور کئی افراد پھسل کر زخمی بھی ہو چکے ہیں ۔کئی با ر ٹی ایم حکا م کو محلہ کی حا لت کو سدھارنے کیلئے اپیل کر چکے ہیں لیکن کو ئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ۔علا قہ مکینو ں نے کہا ہے کہ اگر ہما رے محلے کے مسا ئل کو تر جیحی بنیا دوں پر حل نہ کیا گیا تو ہم ٹر یفک چوک کو بند کر کے احتجا ج کر یں گے ۔علا قہ مکینو ں نے ڈی سی او چکو ال سے مطا لبہ کیا ہے کہ محلہ جھا ٹلہ کی حا لت کو درست کیا جا ئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع تھو ہا محر م خا ن کی سا دہ لو ح عوام صا ف پا نی ،تعلیم ،صحت سمیت دیگر سہو لیا ت سے محر وم ہے ،تعلیم کی معیا ر کو بہتر بنا نے کیلئے ٹیچرز ٹر یننگ کی اشد ضر ورت ہے ،جلد لیکچر ار کی زیر نگر انی ٹیچرز کی ٹر یننگ کا انعقا د کر کے بچوں کے مستقبل کو بہتر کیا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر این جی اوز ا واز روح کی چیئر پر سن سا جد ہ ہا رون نے مو ضع تھو ہا محر م خا ن کے دورے کے مو قع پر کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ تھو ہا محر م خا ن میں ٹیچرز کی ٹر یننگ کی اشد ضرورت ہے کیو نکہ یہا ں کے بچوں میں اعتما د کی بہت کمی ہے جس کو بہتر بنا نے کیلئے اسا تذہ کو بھی اپنا رول ادا کر نا ہو گا ۔سا جد ہ ہا رون نے مز ید کہا کہ جلد ا واز روح کے زیر اہتما م ٹیچرز ٹر یننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ یو سی تھو ہا محر م خا ن میں تعلیم کے معیا ر کو بہتر بنا یا جا سکے ۔یو سی تھو ہا محر م خا ن کی عوام تما م بنیا دی سہو لیا ت سے محر وم ہے انکی محر ومیو ں کو ختم کر نا ہو گا۔تھو ہا محر م خا ن کے لو گو ں میں بے پنا ہ خلو ص دیکھ کر مجھے بے پنا ہ خو شی ہو ئی ہے اور انشا اللہ ا واز روح این جی اوتھو ہا محر م خا ن کے بچوں کے مستقبل میں اہم رول ادا کر ے گی ۔ہما رے بچے پا کستا ن کا سر ما یہ ہیں ہم سب نے مل کر انکے مستقبل کے با رے میں سنجید گی سے سوچنا ہو گا ۔چیئر پر سن نے مز ید کہا کہ میر ا مشن پو رے پا کستا ن میں تعلیم عا م کر نا اور اسکے معیا ر کو بہتر کر نا ہے ۔جس ملک میں تعلیم عا م ہو گی وہی ملک تیز ی سے تر قی کر تاہے اور تعلیم ہی وہ ہنر ہے جو ایک مہذ ب معا شر ہ بنا نے میں اہم رول ادا کر تا ہے تعلیم یا فتہ افراد محب وطن خد ا تر سی اور اچھے اخلا ق کے ما لک ہو تے ہیں ۔ا واز روح کی ٹیم نے تلہ گنگ کے درازعلا قوں میں ورک شروع کر دیا ہے اور جلد ان علا قوں میں سر وے کر کے بچوں کے مستقبل کیلئے ا ئند ہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)دندہ شاہ بلاول، ہمدانی موبائلز شاپ دندہ بلاول میں چوری کی واردات،لاکھوں کا ” چونا” آئے روز چوری کی وارداتوں سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس،تحفظ فراہم کیا جائے حکام سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دندہ شاہ بلاول مین اڈا پر واقع ہمدانی موبائلز شاپ اینڈ ایزی پیسہ سہولت گھر پر چوری کی سنگین واردات ہوئی جس میں دکان مالکان کو لاکھوں کا ” چونا” لگ گیا۔چوروں نے نقدی اور موبائلز فون اور موبائلز کارڈ چوری کئے۔قبل ازیں بھی اس طرح کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔شہری چین کی نیند بھی نہیں کرسکتے۔اہل علاقہ نے دندہ شاہ بلاول کی اس گھمبیر صورتحال پر متعلقہ حکام ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درج توہین رسالت مقدمہ میں مبینہ طور پر ملوث قیصر نامی ملزم چار سال کی تگ و دو کے بعد لاہور سے گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق چار سال قبل تلہ گنگ کے رہائشی محمد سعید نے ویب سائٹ پر توہین آمیز مواد اپ لوڈکرنیوالے ملزم کا تعاقب شروع کیا اور ثبوت کے ساتھ تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ۔ معاملہ چونکہ انتہائی حساس تھا اس لئے مدعی محمد سعید نے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ ذاتی طور پر ویب سائٹ پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کا بھرپور تعاقب کیا ۔چار سال کی کوششوں کے بعد بالاخر ملزم کو لاہور سے پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ مبینہ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)ضلع چکوال میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ، فوجی فائونڈیشن سکول تلہ گنگ کے 16طالب علم تاحال محروم ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک میں امتیازی نمبر حاصل کرنیوالوںمیں 30اکتوبر کو چکوال میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ، فہرست میں فوجی فائونڈیشن سکول تلہ گنگ کی طالبات کا نام تو شامل تھا تاہم 16طلباء کا نام کسی وجہ سے شامل نہ ہو سکا ، تاہم والدین کے رابطہ کرنے پر فارم اور انڈر ٹیکنگ لی گئی جس کے بعد 16طلباء کو بھی چکوال بلایا گیا ، ان طلباء میں اکثریت اب ضلع سے باہر تعلیم حاصل کر رہی ہے ، تاہم تین بجے تک انتظار کرانے کے بعد 16طلبا کو فہرست میں نہ ہونے کی بناء پر لیپ ٹاپ نہیں دئیے گئے ، ڈائریکٹر کالجز ہمایو ں (ڈویژنل فوکل پرسن) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر اعوان (فوکل پرسن چکوال) کے علم میں بات لائی گئی جنہوں نے لیپ ٹاپ دینے کی یقین دہانی کرائی آج دو ہفتے گزر گئے طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم نہیں کئے گئے ، حالانکہ انڈرٹیکنگ اور فارم بھی لے لئے گئے تھے۔ والدین نے وزیراعلی پنجاب سے معاملے کی انکوائری کرانے اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔