لاہور (جیوڈیسک) کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے دعویٰ کیا ہے کہ واہگہ بارڈر حملہ حنیف اللہ نامی خودکش بمبار نے کیا تھا۔ خود کش حملے کی فوٹیج وقت آنے پر جاری کرینگے۔
وضع رہے کہ اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شاخ جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو بذریعہ فون بتایا تھا کہ یہ خود کش حملہ شمالی وزیرستان آپریشن کا ردعمل ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے حملے جاری رہیں گے۔
واہگہ بارڈر کا انتخاب اس لئے کیا کہ یہ عالمی شہرت کا حامل علاقہ ہے اور یہاں سکیورٹی اہلکار زیادہ ہوتے ہیں۔ احسان اللہ احسان نے کہا کہ بعض دیگر گروپ اس کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں لیکن یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ ہم جلد اس حملے کی ویڈیو جاری کریں گے۔
دوسری جانب کالعدم جنداللہ گروپ نے بھی خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔