لاہور (جیوڈیسک) گلوکار اور بالی ووڈ اسٹار علی ظفر نے اداکارہ میرا کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن علی ظفر نے انہیں صاف جواب دے دیا، جس کے ردِعمل میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جو فنکار پاکستانی فلموں کو اہمیت نہ دے اور بالی ووڈ کو ہی اپنا سب کچھ سمجھتا ہو اس کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔
میرا نے کہا کہ علی ظفرکے تکبر کا یہ عالم ہے کہ وہ شان کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار نہیں، انکا کہنا تھا کہ علی ظفر بالی ووڈ کی بی اور سی کلاس فلموں میں کام کرتے ہیں جبکہ ہم نے انہیں پاکستان میں بھرپور عزت دینے کی کوشش کی لیکن گلوکار کے روئیے پر بے حد افسوس ہوا۔
واضح رہے کہ علی ظفر ان دنوں بھارت میں اپنی آنے والی فلم کل ِدل کی پروموشن میں مصروف ہیں اور انہوں نے ممبئی میں ہونے والے پروموشن شومیں فلم کے پوسٹر کی پینٹنگ بھی کی۔