کراچی (جیوڈیسک) خورشید بیگم سیکرٹریٹ کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 14 نومبر سے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رکنیت سازی کی مہم” ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت” کے عنوان کے نام سے سب سے پہلے کراچی سے شروع کی جائے گی اور اس حوالے سے مرکزی کیمپ نائن زیرو پر قائم ہوگا۔
کراچی کے بعد لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ملک میں مزید صوبے یا انتظامی یونٹس کا مطالبہ نفرت کی بنیاد پر نہیں کیا بلکہ انتظامی لحاظ سے پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے کیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم کا حصہ بنیں اور اس ملک کو فرسودہ جاگیردارنہ نظام سے نجات دلانے کے لئے ایم کیو ایم کا ساتھ دیں۔