پی ٹی وی حملے میں ملزم ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں جیلوں سے نہیں ڈرتے، ملزم ثابت ہو گئے تو سیاست چھوڑ دیں گے، پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تو چاقو تک نہیں لیکن دہشتگردی کا مقدمہ بن گیا۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وارنٹ ان کیلئے نئی چیز نہیں، جیل جانے کو تیار ہیں۔ پی ٹی وی حملہ کیس میں ملزم ثابت ہو گئے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔

پرویز خٹک نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس چاقو بھی نہیں لیکن دہشتگردی کا مقدمہ بن گیا۔