پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے بچے اور خواتین موسمی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔
سردی سے بچاؤ کے لئے مناسب سامان کی عدم دستیابی نے ان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ زیادہ ترمریض سینے، ملیریا، ڈائریا اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان مریضوں کو ادویات مفت میں دی جارہی ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ گرمیوں میں آئے تھے اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ سردیاں بھی ان ہی خیموں میں گزارنی ہوں گی، اس لئے اب ان کے پاس سردی سے بچاؤ کے لئے مناسب سامان نہیں ہے۔