سوات (جی پی آئی) حکومت کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف سینکڑوں طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ،مشتعل مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم جنید شہاب کی قیادت میںسوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے۔
جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت تعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے اور فردواحد کو فائدہ پہنچانے کیلئے ادارے کی نجکار ی کررہی ہے مگر ہم کسی بھی صورت اس کی یہ کوشش کامیاب نہیںہونے دیںگے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم دشمنی پر مبنی اقدام قابل قبول نہیں بلکہ اس کی ہرسطح پر مخالفت کرتے رہیںگے ،اگر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی نجکاری کی گئی تو اس کے خلاف صوبہ کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریںگے۔