لاہور (جیوڈیسک) شیخوپورہ پولیس نے ایم پی اے سیف الملوک کھوکر کے ڈیرے سے تین ماہ پرانی لاش بر آمد کر لی ہے۔
ڈی آئی جی حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ لاش گرفتار ملزمان جاوید اور ریاض کی نشاندہی پر بر آمد کی گئی ہے۔
لاش ایم پی اے سیف الملوک کے آفس کی چھت پر کیاریوں میں تین ماہ قبل چھپائی گئی تھی۔ مقتول کی شناخت کامران کے نام سے کر لی گئی۔ دونوں ملزم کامران کی کار رینٹ پر لے کر لاہور آئے تھے۔
ملزموں سے ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کامران کو شیخوپورہ قتل کرنے کے بعد لاہور لایا گیا۔