دمشق (جیوڈیسک) لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ خطے کے مسلمانوں کے لئے اسرائیل سے بڑا خطرہ ہے اور بعض عرب و مغربی ممالک شام میں جاری تنازع کو ہوا دینے کے ذمے دار ہیں۔
محمد فنیّش نے کہا کہ دولت اسلامیہ کیخلاف جنگ میں ان کے مقاصد مغربی طاقتوں سے مشترک ہیں۔ دوسری طرف شام کے علاقے کوبانی میں کرد جنگجوؤں نے مرکزی شاہراہ پر حملہ کر کے داعش کی سپلائی لائن کاٹ دی۔ داعش نے شام میں سونے، چاندی اور تانبے سے کرنسی سکے بنانے کا اعلان کر دیا۔
داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد ان کی آڈیو جاری کر دی ہے۔ دریں اثنا شامی صوبے حما میں واقع ایک اسکول پر راکٹ گرنے سے 7 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے عراق کی سرزمین پر ناکامی کے بعد داعش اور النصرہ کی صورت میں اپنی نئی سازش شروع کی ہے۔