کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ اور کریکر حملے میں اے ایس آئی جاں بحق، 5 زخمی

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موبائل پر فائرنگ اور کریکر حملے سے اے ایس آئی جاں بحق جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر جناح اسپتال جہاں اے ایس آئی ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس موبائل پر حملے کا دوسرا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر تبت سنٹر کے قریب پیش آیا جب
نامعلوم افراد نے پریڈی تھانے کی موبائل پر کریکر حملہ کیا جو باہر ہی گر گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 3 راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی ایم اے جناح روڈ پر تبت سنٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار وں حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔