پشاور (جیوڈیسک) مٹاپے کو دور بھگائیں، ذیا بیطس سے خود کو بچائیں، دنیا بھر میں خاموش قاتل سے آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیا بیطس سے بہت سے مریضوں کی بینائی گردے اور دل متاثر ہو تے ہیں۔
شوگر موجودہ دور میں پاکستان جیسے معاشروں میں روز بروز بڑھنے والا ایسا مرض ہے جو مسلسل لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ جسم میں اگر شکر کی مقدار بڑھ جا ئے تویہ چربی بن کر انسان کو موٹا کر دیتی ہے اور یوں وجود میں انسولین کی مقدار کم ہو کر انسان کو شوگرکے مرض میں مبتلا کر دیتی ہے۔
شوگر کا مرض جہاں انسان کے گردوں کو متاثر کر تا ہے وئیں یہ بینائی، دل اور بلڈ پرشر پر بھی اثر انداز ہو تا ہے بلکہ انسان کو دیگر بہت سی بڑی اور جان لیوا بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔
ماہر ین صحت کے مطابق، روزانہ کم ازکم 30 منٹ کی ورزش کو ضرور اپنی روز مرہ زندگی کا معمول بنائیں اور شوگر کا مرض نہ ہونے کی صورت میں بھی باقاعدگی سے اپنے خون کا تجزیہ کروانا چاہیے۔
شوگر کے مریض بلکہ بیشتر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ میٹھی اور نمکین چیزیں زیادہ کھانے سے اس بیماری سے نقصان ہو تا ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ تاثر غلاط ہے۔