عالمی جنگ کے ریسکیو مشن پر مبنی ہالی وڈ فلم اگینسٹ دی سن کا ٹریلر ریلیز

Against The Sun

Against The Sun

لاس اینجلس (جیوڈیسک) دوسری عالمی جنگ کے دوران ریسکیو مشن کے پائیلٹ کی آپ بیتی پر مبنی ہالی وڈ کی نئی فلم ”اگینسٹ دی سن” کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

نامور امریکی فلمساز برئین فالک کے زیر نگرانی بننے والی فلم کی کہانی ریسکیو مشن کے ایسے ارکان پر مبنی ہے جو طیارہ خراب ہونے کے باعث سمندر میں بے یارو مددگار پھنس جاتے ہیں جہاں خوراک اور پانی کے انھیں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ٹام فلٹن نے ادا کیا ہے۔ سمندر میں مشکل دنوں کی حقیقی داستان کی عکسبندی کرتی یہ فلم اگلے سال 23 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔