لاہور (جیوڈیسک) جی ایم ریلوے جاوید انور نے کہا ہے کہ گزشتہ ؕ3 ماہ کے دوران 4 مختلف اسٹیشنوں پر بوگیاں جلائی گئیں۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد، روہڑی ،حیدر آباد اور رائیونڈ ریلوے اسٹیشنز پر بوگیاں جلانے کے حوالے سے ریلوے پولیس اور افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے۔
جاوید انور کا کہنا ہے کہ ریل کی بوگیوں میں آگ لگانے کے شبہ میں 4 مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد اسٹیشن پر 4 بار بوگیوں کو آگ لگی، 3 مکمل طور پرجل گئیں۔
اسی طرح روہڑی میں 2 بارآگ لگی اور ایک بوگی جل کر خاکستر ہو گئی، حیدرآباد میں ایک بوگی کوآگ لگی جبکہ آج صبح تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کےلئے آنے والے افراد کو لانے والی ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگی۔