دھرنے والے سیلاب متاثرین کے پاس نہ پہنچے رقص و سرود کی محفلیں سجاتے رہے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

چنیوٹ (جیوڈیسک) بھوآنہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا دھرنے والوں نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرا دیا۔ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کی معیشت کو نقصان ہوا۔

بجلی کے بغیر زرعی ترقی نہیں ہو سکتی۔ شہباز شریف نے کہا عمران خان نے 18 کروڑ عوام پر ظلم کیا۔

عمران خان دن رات کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں، مسائل حل ہونے والے ہیں۔ 10 نومبر سے سیلاب متاثرین کے لیے دوسری قسط کا آغاز ر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے سیلاب متاثرین میں 60 کروڑ روپے تقسیم کروں گا۔ سیلاب متاثرین جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے کہا پنجاب میں 16ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔