بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت، بھارتی فوجیوں کو عمر قید کی سزا

Indian Army

Indian Army

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کے دو افسروں سمیت سات اہل کاروں پر جعلی مقابلے میں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو مارنے کا جرم ثابت ہو گیا۔

فوجی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ دو ہزار دس میں تین کشمیری نوجوانوں کو نوکری اور پیسوں کے لالچ میں کپواڑا لایا گیا تھابعد میں بھارتی فوج نے انھیں جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا اور دوسرے روز یہ بیان دیا کہ یہ نوجوان دہشت گرد تھے جو پاکستان سے وادی میں داخل ہوئے، انھیں machilسیکٹر پر ماردیا گیا۔

واقعے کے بعد شدید احتجاج ہوا اور تحقیقات شروع کی گئیں جس میں ایک کرنل اور ایک کیپٹن سمیت سات اہل کاروں کا کورٹ مارشل کیا گیا، بھارتی فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ساتوں فوجی اہل کاروں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔