بھوانہ (جیوڈیسک) بھوانہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی دوسری قسط کی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد روانہ ہونے لگے تو سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی گاڑی کو گھیر لیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔
سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ انہیں ان کا حق نہیں دیا جا رہا بلکہ من پسند افراد کو پٹواریوں نے غلط رجسٹریشن کی اور انہیں کو ہی امداد دی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا دھرنے والوں نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرا دیا۔ چینی صدرکا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کی معیشت کو نقصان ہوا۔
بجلی کے بغیر زرعی ترقی نہیں ہو سکتی۔ شہباز شریف نے کہا عمران خان نے 18 کروڑ عوام پر ظلم کیا۔ عمران خان دن رات کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں، مسائل حل ہونے والے ہیں۔ 10 نومبر سے سیلاب متاثرین کے لیے دوسری قسط کا آغاز ر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے سیلاب متاثرین میں 60 کروڑ روپے تقسیم کروں گا۔ سیلاب متاثرین جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے کہا پنجاب میں 16ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔