تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت مالی بے قاعدگیوں میں ملوث، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر بابر نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ اکبر بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت مالی بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

پارٹی میں ہونے والی کرپشن کی نشاندہی ثبوتوں کے ساتھ کی ہے۔ احتساب کی باتیں کرنے والے پی ٹی آئی چیئرمین کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کریں۔