لاہور (جیوڈیسک) رہنماء مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دھرنوں کے پیچھے فوج نہیں تھی، نواز، شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد میں بے گناہ لوگ کیا فوج کے کہنے پر مارے لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز نے تو خود فوج کو بلوایا۔
انتخابی دھاندلی میں افتخار چودھری اور خلیل رمدے ملوث تھے۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عوام میں اپنے حقوق سے متعلق سیاسی شعور پیدا ہوا ہے، آج ہر طرف گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔