کراچی کے علاقے شیر شاہ کے 3 مقامات پر آگ لگ گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شیر شاہ کے 3 مقامات پر آگ لگ گئی۔ مین شیر شاہ میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی،5 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ مزید فائر ٹینڈرز منگوالیے گئے، آگ کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اگر بروقت قابو نہ پایا گیا تو آگ پینٹ فیکٹری تک پھیل سکتی ہے۔

شیر شاہ کے علاقے رشید آباد میں چاولوں کے گودام میں لگی، آگ بجھادی گئی۔ ہارون آباد میں لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔