کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاشوں کو بروئے کار لائیں علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری تدارک کرکے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے،بلدیاتی افسران و ملازمین محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناتے ہوئے عوامی وسائل عوام کے فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی پر سرف کریں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،XENایم اینڈای بلدیہ کورنگی عباس شاہ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔اجلاس میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کی محکمانہ کا رکردگی کے حوالے سے محکماجاتی سربراہان نے مفصل رپورٹ پیش کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ وہ تندہی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کریں۔
صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں اقدامات کئے جائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ عوامی تعاون اور اراکین اسمبلی کی معائونت سے ضلع کورنگی کی حدود میں عوام کو مسائل سے نجات دلا کر مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے بتا یا کہ تمام محکموں کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لئے محکماجاتی سربراہان کو متحرک کردیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ علاقائی سطح پر عوام کو بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو یقین دلایا کہ بلدیہ کورنگی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنائے گی۔