ملتان : ضلعی انتظامیہ کا سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیر نو سے انکار

Flood Victims

Flood Victims

ملتان (جیوڈیسک) دریائے چناب کا خوفناک سیلاب قاسم بیلہ، محمد پور گھوٹہ اور موضع ہمروٹ کے 9 ہزار 347 مکانات بہا لے گیا جن کی تعمیر نو کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تاحال سروے مکمل نہیں کیا بلکہ 25 ہزار کی دوسری قسط متاثرین کو دیتے ہوئے مکانات کی تعمیر نو سے معذرت کر لی ہے۔

مکانات کی تعمیر نو شروع نہ ہونے پر سیلاب متاثرین کی اکثریت تاحال خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں جس سے موسم تبدیل ہونے پر متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کو اس اسکی پرواہ نہیں۔

مخیر حضرات نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دو ماہ پہلے امدادی سامان دیا لیکن ضلعی انتظانیہ کی عدم دلچسبی کے باعث تاحال امدادی سامان بھی تقسیم نہیں کیا جا سکا۔