اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور افغان صدر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
افغان صدر اشرف غنی اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران صدر اور وزیراعظم سمییت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر ممنون حسین افغان صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف سے صدر اشرف غنی کی ظہرانے پر ملاقات ہو گی۔