مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/11/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں امیر جماعت الدعوة حافظ سعید کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی، اجلاس میں سہیل قمر سندھو،شاہد عمر، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، محمد ظفر اللہ، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، سعید احمد بھٹی ، ملک سعید، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ، محمد جمیل سندھو،حافظ طاہر اقبال،سجاد احمد جٹ، بابا طارق مقبول، ڈاکٹر محمد اسلم، صابر علی، الیاس ملک، ارشد علی شامی، قیصر عباس، رانا عرفان، اقبال کھوکھرودیگر صحافیوں نے گہرے دکھ کا ااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سکول ٹائم پر پولیس کا گشت، والدین کا ایس ایچ اواعجاز احمد شیخ کو خراج تحسین، چند آوارہ لڑکوں نے صبح اور دوپہر کو گرلز سکول کی بچیوں کے ساتھ چیڑ چھاڑ معمول بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے والدین انتہائی پریشان تھے، تفصیلات کے مطابق عرصہ داراز سے چند آوارہ لڑکے صبح کے وقت سکول جانے والی اور چھٹی پر واپس آنے والی لڑکیوں کو تنگ کرنا آوازیں کسنا اور چیڑ چھاڑ کرنا معلوم بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے سکول کی ٹیچرز ، والدین اور طلبا کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،ٹیچرز اور والدین کی شکایت پر ہر بار پولیس چند روز گشت کرتی اور پھر لمبی تا ن کو سو جاتی تھی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے علم ہونے پر صبح اور چھٹی کے وقت پولیس گشت شروع کروا دیا ہے جس کی وجہ سے آوارہ لڑکے غائب ہو گئے ہیں جس پر ٹیچرز اور والدین نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس کا گشت جاری رہے گرہے تا کہ ہماری بچیاں سکون کے ساتھ سکول آ اور جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں قدم رکھا ہے، مسلم لیگ ن کامشن صرف اورصرف عوامی خدمت ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنامسلم لیگ ن کاخاص ایجنڈا ہے۔ حکومت نے شدیدمالی بحران کے باوجودپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںریکارڈ کمی کرکے عوام کوبھرپورریلیف دیاہے جس سے مہنگائی کم ہوگی اورترقی کاپہیہ چلے گا،قو می معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے۔ پٹرولیم مصنوعات ،ا یل پی جی کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کے باعث شہریوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175حاجی محمد افضل میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پا ک چین معاہدہ ملک کو تر قی کی راہ پر گا مزن کر ئے گا ۔پا کستان کو تر قی کی جا نب گا مزن کر نے کیلئے مو جودہ حکو مت تما م تر ذمہ داریا با خوبی سرانجا م دے رہی ہے کسی بھی حکو مت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا ،لیکن پا کستان مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے ہمیشہ ملک و قوم کی خاطر کا م کیا ہے اور کر تی رہے گی ۔انہوںنے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے نازک دورمیں بھی عوام کوریلیف فراہم کیا، وزیراعظم محمدنوازشریف کا دورہ چین سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جبکہ بجلی کے منصوبہ جات پر چین اور پاکستان کے درمیان جو معاہدے کئے گئے ہیں وہ پاکستانی عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے اور اس سے ترقی کا نیا سفرشروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ رہے گی۔ مخالفین کی حکومت کیخلاف تمام سازشیں دم توڑ گئیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حکمران عوامی جدو جہد کو جبر تشدد کے ساتھ نہیں روک سکتے ،حکومت کی جانب سے عمران خان،ڈاکٹر طاہرالقادری،شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری ملک میں انارکی کا سبب بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن کے 14 شہداء اور بیسوں زخمیوں کے ملزمان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور اس کے برعکس ان کے ورثا اور محب وطن پاکستانیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے حکومت عوامی احتجاج کے سامنے بے بس ہو چکی ہے او ربوکھلاہٹ میں غلطیوں پے غلطیاں کر رہی ہے۔