گوجرانوالہ: گیس کی عدم دستیابی کیخلاف گھریلو صارفین سراپا احتجاج

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں گرجاکھ، رحمان پورہ، ڈیفنس بازار، حمید پورہ، کوٹلی رستم روڈ اور فیروز والا روڈ کے مکینوں کا موقف تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی عدم دستیابی سے زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں دو سال سے گیس نہیں آ رہا ہے مگر بل آ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے سکولوں میں بھوکے جاتے ہیں جس سے گھریلو امور درہم برہم ہیں۔ مظاہرین ریلی کی صورت میں گرجاکھ سے ہوتے ہوئے جی ٹی روڈ پہنچے اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی۔

ریلی کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی اور لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد میں مظاہرین پیدل مارچ کرتے ہوئے سوئی گیس کے ریجنل دفتر کے باہر پہنچے۔