کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گزشتہ روز کلفٹن برج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو نے والے نوجوان کے لواحقین نے فریئر تھانے پہنچ کر احتجاج کیا۔کراچی میں گزشتہ روز فریئر تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو نے والے نوجوان کے لواحقین نے فریئر تھانے کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں، مقتول کاشف کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا بے گناہ تھا انھیں انصاف دلایا جائے۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ کاشف کو ایک ہفتہ قبل کینٹ اسٹیشن سے پولیس نے حراست میں لیا تھا اور یقین دلایا تھا کہ پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا جائے گاتا ہم اسے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ احتجاج کرنے والی خواتین مشتعل ہو کر تھانے میں داخل ہو گئیں تو انھیں تھانے سے با ہر نکالنے کے لیے ایس ایچ او شاہ جہاں لاشاری نے ہوائی فائرنگ کی تا ہم فائرنگ سے کو ئی زخمی نہیں ہوا۔