کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خادم علی شاہ بخاری بینک پر 6 ماہ کیلیے پابندی عائد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کے اے ایس بی بینک کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے پابندی کا فیصلہ ہوا۔
مرکزی بنک نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے بینک کی تنظیم نو اور انضمام کی ہدایت کردی ہے، کے اے ایس بی بینک میں 3 لاکھ روپے سے کم رقم کا اکاؤنٹ رکھنے والے کھاتے دار تمام پیسے نکلوا سکیں گے۔