پیر محل کی خبریں 14/11/2014

سہولت بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سہولت بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔سہولت بازار میں سبزیوں اور پھلوں ، گوشت، کریانہ کے سٹال لگائے جائیں گے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب ، اسٹنٹ کمشنر تحصیل کمالیہ سید ہ رملہ علی نے تحصیل کونسل ہال میں سہولت بازار کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر رانا نواز خاں، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق ، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، حکیم محمد رفیق ارشد، سیکرٹری مارکیٹ مستیز احمد، ٹی او ار راؤ شفیق الرحمن، ویٹرنری آفیسر فضل رسول بھی موجود تھے لاری اڈاپیرمحل کے نزدیک قائم کیے جانے والے سہولت بازار میں تمام ممکنہ سہولیات میسر ہوں گی ٹی ایم او نے بتایا کہ سہولت بازار میں تاجر تنظیموں کے تعاون سے ہفتہ میں تین دن سستا بازار لگے گا جس میں اشیا ء مارکیٹ سے 5فیصد کم ریٹ پردستیاب ہو نگی،تحصیل آفیسر ریگولیشن و چیف آفسیر پیرمحل اور انجمن تاجران کے عہدیداروں سے مل کر سٹالز الائمنٹ کریں گے،سہولت بازار میں گورنمنٹ کے ادارے وٹیرنری ، مارکیٹ کمیٹی، ٹی ایم اے اپنا دفتر قائم کریں گے، اے سی کمالیہ سیدہ رملہ علی نے کہاکہ سہولت بازار کی ڈویلپمنٹ کے لئے فنڈ مختص کردے ہیں، جس کے بعد ترقیاتی پروگرام شروع ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ سہولت بازار سے پیرمحل شہر اور ملحق علاقوں کے مکین استفادہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہمی کے حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے پیرمحل سمیت ضلع بھر کے

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہمی کے حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے پیرمحل سمیت ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں TTویکسین نایاب ہو گئی حاملہ خواتین سمیت حادثات کی صورت میں زخمیوں کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا۔ عوام کوصحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے تا کہ غریب عوام علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات سے سرکاری ہسپتالوں سے مستفید ہو سکیں۔سول ہسپتال پیرمحل جو کہ مبینہ طور پر گزشتہ کئی سالوں مسائل کی آمجگاہ بنا ہوا ہے اور ہسپتال کو درپیش مسائل بارے محکمہ صحت کے افسران بالا بھی باخوبی آگاہ ہیں شہر کے عوام پہلے لیڈی ڈاکٹرکی تعیناتی سمیت دیگر سہولیات فراہمی کا رونا روتے چلے آ رہے ہیں اور اب ہسپتال ذرائع سے انکشاف ہو ا ہے کہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے رورل ہیلتھ سنٹر پیرمحل میں TTویکسین دستیاب نہیں جو کہ حاملہ خواتین کو عرصہ 9ماہ کے دوران مختلف مہینوں میں لگائی جاتی ہے اور یہی ویکسین جس کوسڑک حادثات میں زخمیوں کو” ٹیٹنس ” جیسے جان لیواء وائرس سے بچانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے بازارمیں مذکورہ بالا ویکسین کی قیمت 50روپے ہے جو کہ غریب عوام خرید کرنے کی سکت نہیں رکھتے وہ ہسپتال میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔موقع پر موجود حاملہ خواتین نے بتایا کہ ہم مسلسل کئی روز سے TTویکسین لگوانے کی غرض سے ہسپتال کا طواف کرتی چلی آرہی ہیں مگر ہمیں تسلیوں کے سواء کچھ نہیں ملا جب کہ تنگ دستی کی وجہ سے ہم بازار سے TTویکسین خرید کرنے کی سکت نہیں رکھتی جب ویکسین عدم دستیابی پر ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں سمیت صوبہ بھر میں کسی بھی سرکاری ہسپتال میں TTویکسین دستیاب نہیں۔TTویکسین کی عدم دستیابی کو اگر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر سرکاری ہسپتالوں میں فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو نجانے کتنی حاملہ خواتین اور حادثات کی صورت میں زخمی افراد “ٹیٹنس “جیسے جان لیواء وائرس کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں چلے جائیں گے جب کہ دوسری جانب شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال پیرمحل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر “ٹیٹنس “وائرس سے بچائو کی ویکسین فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک سے موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرنے کیلئے کسی بڑی سے بڑی

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک سے موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرنے کیلئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وضلعی رہنما تحریک انصاف چوہدری سعید احمد سعید ی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ اگرنواز اور زرداری ٹولا مستقبل میں ملک کے اقتدار پر قابض ہوا تو ہماری خود مختاری اور سلامتی کو بھی شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں عوام کے جم غفیر سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ ملک کے عوام نے حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔30نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں عوام کا سونامی جعلی وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مستعفی ہو نے پر مجبور کر دے گا کیونکہ عوامی مینڈیٹ کو ہائی جیک کرنے والے عوام کو درپیش مسائل حل نہیں کر سکتے اگر عوام اپنے ملک اوربچوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو تحریک انصاف کے پرچم تلے جمع ہو کر ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھیں جس کا خواب بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔انہوںنے کہا کہ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کا عوام جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہو گا اور یہ ثابت ہو جائے گا کہ سندھ کے عوام وڈیروں کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں جنہوں نے سندھ کے عوام کو 68سالوں سے محرمیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ تھر کے عوام بھوک اور پیاس سے موت کی آغوش میں جا رہے ہیں مگر حکمران ملکی خزانہ پر ڈاکے ڈال کر اپنی عیاشیوں میں مصروف عمل ہیں

Pir Mahal News

Pir Mahal News