نیویارک (جیوڈیسک) جیل میں موبائل فون اسمگل کرنے والی بی مانو پکڑی گئی۔ بلیوں کو عام طور پر گھروں میں وقت گزاری اور انسانی لگاؤ کی وجہ سے پالا جاتا ہے لیکن اس بی مانو کے تو ڈھنگ ہی نرالے ہیں۔
جی ہاں اس بی مانو کو ہی دیکھ لیجئے جو روس کی ایک جیل میں موبائل فون کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لی گئی۔ جیل کی انتظامیہ کے مطابق ایک سابقہ قیدی نے اپنے ساتھیوں کو جیل کے اندر موبائل فون پہنچانے کیلئے اس بلی کا استعمال کیا۔
اور اس کے پیٹ پر موبائل رکھ کر ٹیپ میں لپیٹ دیا گیا۔ پولیس نے بی مانو کو موبائل فون کے ساتھ اپنی حراست میں لے لیا ہے لیکن اب معلوم نہیں کہ اسے سزا ہوگی یا اس کے سابقہ ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے بخش دیا جائے گا۔