عمران اور قادری کے وارنٹ گرفتاری جلتی پر تیل ڈالیں گے، سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے عمران خان، طاہرالقادری، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اسد عمر اور ان کے ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا جلتی پر تیل ڈالنے کا سبب بنے گا، وہ منصورہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

سراج الحق نے کہا قومی مفاہمت پروان چڑھانے کیلیے ضروری ہے یہ مقدمات سرے سے ختم کیے جائیں ، انھوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ فوری طور پر مذاکرات شروع کریں ، فریقین باہمی اعتماد کی فضا بنانے کیلیے نرم رویے کا مظاہرہ کریں اور معاملات کو الجھانے کی بجائے سلجھانے کی طرف دھیان دیں، انھوں نے کہا حکومت الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،ا نتخابی اصلاحات، جوڈیشل کمیشن کے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔

سراج الحق نے کہا 21 نومبر کو مینار پاکستان سے تکمیل پاکستان کی تحریک کا آغاز کریں گے، ،انھوں نے کہا عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک رسائی نہیں ،ہمیں ایسا کلچرمتعارف کروانا اور فروغ دینا ہوگا جس سے نہ صرف عام آدمی کو ترقی کے مواقع ملیں بلکہ ملک بھی ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرسکے۔