عراق: بیجی سے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند پسپا

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) عراق حکام کا کہنا ہے کہ ان کی افواج نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع شہر بیجی سے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا ہے۔ عراقی جنرل عبدالوہاب نے بتایا کہ ’قصبے کو مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا ہے۔‘

ادھر تیل صاف کرنے کے سب سے بڑے کارخانے بیجی سے شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دولتِ اسلامیہ نے عراق کے تیل صاف کرنے والے والے سب سے بڑے کارخانے بیجی پر جون میں قبضہ کر لیا تھا۔ عراقی افواج نے منگل کو ملک کے تیل صاف کرنے کے سب سے بڑے کارخانے بیجی کے زیادہ تر حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا تاہم انھوں نے اپنی پیش قدمی کو روک دیا تھا۔

عراقی فوج کے کپتان نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے دولتِ اسلامیہ کے بھاگتے ہوئے شدت پسندوں پر بمباری کی دوسری اطلاعات کے مطابق عراقی افواج نے تیل کے کارخانے بیجی کا محاصرہ کر لیا ہے۔

عراقی فوج نے آپریشن کے دوران مقامی شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ دولت اسلامیہ نے شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی عراقی اور کرد افواج کی مدد کے لیے دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی میں مصروف ہیں اور گذشتہ دو مہینوں میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے جا چکے ہیں۔