اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات، کالام، کوئٹہ منفی 02، ہنزہ، چترال، راولاکوٹ اور کوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔