کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلفٹن شاہین نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت پیر آباد گولڈن کو 2-1سے زیر کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی کھیل کے دوران پہلے ہاف میں کلفٹن شاہین کومحمد صدام کے گول کی بدولت 1-0 سے برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں پیرآباد کے زاہد فضل نے خوبصورت گول اسکور کرکے اس پرتری کا خاتمہ کردیا
لیکن اختتامی لمحات میں کلفٹن شاہین کے فرحان نے گینڈ کو جال میں ڈال کر ایک بار پھر مقابلہ 2-1 کر دیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی کینٹ بازار ڈرگ روڈ کی معروف سماجی شخصیات عبدالمجید سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشل کا تعارف کرایا گیا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال اسیوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ خان، محمد پرویز قاسو، اجمل خٹک، عبدالجبار راہی ،اسلم خٹک، حاجی محمد اقبال و دیگر موجود تھے۔ میچ میں ریفری کے فرائض عبدالکریم، فرید خان اور پرویز نے جبکہ میچ کمشنر اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔